Mar ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئر پورٹ پر دو دھماکے ، بارہ ہلاک

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزکے ایئرپورٹ " زیوینٹم " میں دو دھماکوں کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ تیس دیگر زخمی ہوگئے-

بلجیئم کے میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکےڈیپارچرہال میں ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی،دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔

بعض خبری ذرائع کے مطابق دھماکے ایئرپورٹ ڈیپارچرہال میں امریکن ایئرلائنز ڈیسک کے قریب ہوئے ، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے جب کہ ایئرپورٹ پر مزید بموں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری ائیرپورٹ پہنچ گئی اوروہاں موجود افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ کے اطراف چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے جب کہ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو پبلک مقامات پر جمع نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بیلجیئم پولیس نے برسلز میں کارروائی کرکے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا تھا۔

ٹیگس