Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا: سڈنی میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی شامل ہے جبکہ دوسرا حملہ آور زخمی ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بونڈی بیچ پر پیش آیا، واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس