Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • ہمارے لئے ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور استحکام کی کلیدی حیثیت ہے: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرقی ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور استحکام ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے لئے مشرقی ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور استحکام بہت اہمیت اور کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

افغانستان کے بارے میں تہران میں ہونے والے اجلاس کی تفصیلات سے متعلق ارنا کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  افغانستان سمیت ہم نے تمام متعلقہ  ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

علاقائی ممالک کے معاملات میں امریکہ کی مداخلت اور امریکی صدر کے اس بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہ اگر ایران راضی ہو جاتا تو ہم صرف اس کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میرے خیال میں شام کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے کا بیان اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ امریکی پالیسیاں مداخلت پسندی پر مبنی ہیں البتہ یہ پالیسی خطے اور دیگر ممالک میں اس کی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔

ہمارے خطے میں بھی امریکی مداخلت کی وجہ سے جو عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور دہشت گردی نے جنم لیا ہے، بدقسمتی سے آج تک ہمارے خطے کو اس صورت حال کا سامنا ہے اور امریکی خصوصی نمائندے نے آسانی سے کہہ دیا کہ یہ غلط پالیسی تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس