Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی تشدد کے خلاف کمیٹی Committee Against Torture (CAT) نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ آل سعود حکومت کا سلوی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تشدد کے خلاف کمیٹی کے ماہرین نے جمعہ کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ سعودی عرب کے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس کمیٹی کی ایک رکن فلیسا گائر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں پر تشدد کی بہت سی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

سعودی عرب نے چند مہینے پہلے اس ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو کہ جنھیں دو ہزار بارہ میں ایک عوامی مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، بین الاقوامی سطح پر مخالفت کے باوجود وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

اقوام متحدہ کی تشدد کے خلاف کمیٹی دنیا کے ملکوں میں تشدد سے متعلق رپورٹیں ہر پانچ سال کے بعد جاری کرتی ہے۔

ٹیگس