بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین کا دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i223420-بیلجیئم_کی_سینیٹ_کی_چیئرمین_کا_دورہ_ایران
بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین کا دورہ ایران

بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچی ہیں-

بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین کرسٹیئن دوفرین نے تہران پہنچنے کے فورا بعد مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوئی-

بیلجیئم کی سینیٹ کی چیئرمین، اپنے پانچ روزہ دورہ تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی ملاقات کریں گی-

پروگرام کے مطابق وہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے بھی ملاقات کریں گی-