ترک حکومت علاقائی کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے: روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i224521-ترک_حکومت_علاقائی_کشیدگی_کو_مسلسل_ہوا_دے_رہی_ہے_روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ترک حکومت علاقے میں جاری کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ترک حکومت علاقائی کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے: روس

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ترک حکومت علاقے میں جاری کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے بدھ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت، علاقائی کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے اور اس کے کردار میں کسی فوری تبدیلی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ خطے میں ترکی کے تخریبی کردار کی اصلاح کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ روس، ترکی کی تناؤ پیدا کرنے والی پالیسیوں پر انتہائی تحمل سے کام لے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماسکو خطے میں ترکی کے منفی کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے ترکی کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن موجودہ ترک حکومت کی ہٹ دھرمی کے با‏عث ان کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے-