May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • پنامہ پیپر لیک کرنے والا منظر عام پر آگیا

پنامہ پیپر منظر عام پر لانے والے شخص نے خود کو جو ڈو کے فرضی نام سے ظاہر کرتے ہوئے حکومتوں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

جوڈو نامی اس شخص نے کہا ہے کہ میں پنامہ پیپر کے انکشاف کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اگر مختلف حکومتیں لازمی تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیں تو مالی بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف تعاون کے لیے تیار ہوں۔

جوڈو نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر کسی حکومت یا انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام نہیں کرتا اور ان دستاویزات کو لیک کرنے کے فیصلے کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں تھے بلکہ اس نے یہ کام دنیا میں بڑھتی ہوئی ناانصافیوں کے خلاف کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پنامہ کی ایک لا فرم کی گیارہ ہزار سے زیادہ دستاویزات گزشتہ ماہ اپریل کے اوائل میں منظرعام پر آئیں تھیں جن میں دنیا کے متعدد اعلی عہدیداروں اور سیاستدانوں کی مالی بدعنوانیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

ٹیگس