May ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں اسرائیل کے نئے وزیر جنگ کے خلاف مظاہرہ

سینکڑوں اسرائیلی باشندوں نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کے نئے وزیر جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات کو تل ابیب شہر کی سڑکوں پر عوام نے نکل کر صیہونی حکومت کے نئے وزیر جنگ آویگڈر لیبرمین کے خلاف مظاہرہ کیا - لیبرمین کو حال ہی میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے وزیر جنگ کا عہدہ دیاہے-

مظاہرین نے لیبرمین کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسے ایک فاسد اور نسل پرست انسان قرار دیا- مظاہرین ایسے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا یہ اسرائیلی کابینہ ایک المیہ ہے اور اسرائیل کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے- در ایں اثنا صیہونی حکومت کے سیاسی اور پریس حلقوں نے نتنیاہو کے اس اقدام کو ایسی فاش غلطی قرار دیا کہ جس کے اسرائیل کو منفی نتائج بھگتنے پڑیں گے-

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی لکوڈ پارٹی ، جس کے سربراہ بنیامین نتنیاہو ہیں، نے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون کے مستعفی ہونے کے بعد ، انتہا پسند اور دائیں بازو کی پارٹی "جوئش ہوم" کے سربراہ اویگڈر لیبرمین کو نیا وزیر جنگ منتخب کیا ہے- لیبر مین نے اس عہدے کے لئے نتنیاہو کی یہ پیشکش ایسی حالت میں قبول کی ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے قتل عام کو نتنیاہو کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کی پہلی شرط قرار دی ہے-

ٹیگس