May ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اور برطانیہ میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین بی ڈی ایس کی مقبولیت

امریکا اور برطانیہ کے چالیس فیصد عوام صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کے حامی ہیں ۔

قدس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا میں انجام پانے والی ایک تحقیق کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے چالیس فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین صحیح ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جس کو صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل دو نے بھی نشر کیا ہے ، امریکا اور برطانیہ کے چالیس فیصد عوام، بائیکاٹ کی کمپین کو صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا قانونی طریقہ سمجھتے ہیں ۔

اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین پوری دنیا کے اکیڈمک انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بہت تیزی کے ساتھ ثمر بخش ہو رہی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی کمپین امریکا اور برطانیہ کے عوام میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔

ٹیگس