Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • پیرس میں مظاہرے کی اجازت نہیں: فرانسیسی صدر کا اعلان

فرانس کے صدر نے کہاہے کہ پیرس میں لیبرقانون میں اصلاح کے بل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی -

فرانسیسی اخبارلوفیگارو نے لکھا ہے کہ فرانسیسی حکومت کے ترجمان اسٹیفن لوفول کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ جب تک مظاہروں کے دوران لوگوں کی جان اور ان کی املاک کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنالیا جاتا اس وقت تک پیرس میں لیبرقانون میں اصلاح کے خلاف مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی -

اس درمیان گذشتہ چودہ جون کو پیرس میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پیرس پولیس کے سربراہ نے بھی اعلان کیاہے کہ جمعرات کو ہونے والے مظاہروں کی اجازت نہیں دی جائےگی -

دوسری جانب فرانس کی لیبریونینوں نے ان پابندیوں کے باوجود اعلان کیا ہے کہ تیئیس اور اٹھائیس جون کو پیرس میں مظاہرے کئے جائیں گے - لیبرقانون میں اصلاح کا بل انتیس جون کو فرانس کی سینیٹ میں پیش کیاجائےگا جس کے بعد آئندہ پانچ جولائی کو دوبارہ یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا -

 

ٹیگس