صومالیہ :مسلح افراد کا ہوٹل پر حملہ، سات افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i233518-صومالیہ_مسلح_افراد_کا_ہوٹل_پر_حملہ_سات_افراد_ہلاک
صومالیہ میں مسلح افراد نے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۰ Asia/Tehran
  • صومالیہ :مسلح افراد کا ہوٹل پر حملہ، سات افراد ہلاک

صومالیہ میں مسلح افراد نے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صومالیہ میں ایک ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں سات افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل کو نشانہ بنایا اور ہوٹل کے باہر خودکش دھماکہ کیا نیز فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور، فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے اور متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہوٹل کا محاصرہ کر لیا۔

مرنے والوں میں شہری اور ہوٹل کے گارڈز شامل ہیں۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔