Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ڈرون حملوں کے دوران غلطی سے ایک سو سولہ عام شہری ہلاک ہوئے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق شواہد اور دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت، جنگی طیاروں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت سے 35 گنا زیادہ ہے۔

امریکہ کے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھے سال کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں چار سو تہتر حملے کیے گئے۔ یہ حملے پاکستان، لیبیا، افغانستان، عراق، شام، صومالیہ اور یمن میں کیے گئے۔

ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر ان ملکوں کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ٹیگس