Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی وزيرخارجہ سے نہایت گہرے تکنیکی مذاکرات مکمل کئے ہیں : رافائل گروسی

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی ابھی کل جنیوا میں ہونے والے اہم مذاکرات کی تیاری کے تناظر میں ایرانی وزيرخارجہ سے گہرے تکنیکی مذاکرات مکمل کئے ہیں

سحرنیوز/دنیا:    ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر ایرانی وزيرخارجہ سے اپنے تکنیکی مذاکرات انجام دینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ابھی ابھی جینوا میں کل ہونے والے اہم تکنیکی مذاکرات کی تیاری کے تناظر میں ایرانی وزيرخارجہ سے نہایت گہرے تکنیکی مذاکرات مکمل کئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایران کے وزيرخارجہ سید عباس عراقچی اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے درمیان مذاکرات میں، تکنیکی تعاون کی تازہ ترین صورتحال، سیکورٹی امور اور ایران و آئي اے ای اے کے درمیان باہمی اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا گيا۔

ایرانی وزیر خارجہ اور آئي اے ای اے کے سربراہ کے ساتھ مذاکرات ایسی حالت میں انجام پائے ہیں کہ پروگرام کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ ایٹمی مذاکرات سترہ فروری کو عمان کی ثالثی میں جنیوا میں ہونے والے ہيں ۔

 

ٹیگس