Feb ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • وندے ماترم ملک سے وفاداری کا امتحان نہیں ہے : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا بیان

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ قومی ترانہ وندے ماترم گانے اور اس کا احترام کرنے کو ملک سے وفاداری کا امتحان نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

سحرنیوز/ہندوستان   اے این آئی نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ آئین "ہم لوگ" سے شروع ہوتا ہے نہ کہ "بھارت ماتا کی جئے" جیسے نعروں سے-

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل پچیس مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی ضمانت دیتا ہے۔ درحقیقت، مرکزی حکومت نے بارہ فروری کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قومی گیت "وندے ماترم" کا اسی طرح احترام کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا جس طرح قومی ترانہ "جن گن من" کا ہے۔ حکم نامے کے مطابق قومی گیت کے تمام چھ بند، جو تین منٹ اوردس سیکنڈ کے ہیں، گائے جائیں گے۔اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہندوستان کو ایک مذہبی ملک بنانا چاہتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کے مطالبے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس کپور کمیشن نے ساورکر کو مہاتما گاندھی کے قتل کی سازش میں ملوث قراردیاتھا۔

انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے خلاف تحریک میں کسی بھی کردار سے انکار کیا-

 

ٹیگس