الرقہ اور موصل میں فوجی آپریشن کے بارے میں پنٹاگون کا بیان
-
مشرق وسطی میں امریکی افواج کی مرکزی کمان کے کمانڈر، جنرل جوزف ووٹل
امریکی وزارت دفاع (پنٹاگون) کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں موصل اور شام میں الرقہ شہروں کو آزاد کرانے کی کارروائی عنقریب ہی شروع ہوجائے گی-
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی میں امریکی افواج کی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل " Joseph L. Votel" نے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کا گڑھ شام کے شہر الرقہ میں ہے اور موصل کی جانب فوجیوں کی پیشقدمی کے ساتھ ہی عنقریب ہی الرقہ میں بھی کارروائی شروع ہوجائے گی- ووٹل نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ جھڑپیں شدید اور سخت ہوں گی کیوں کہ وہاں دیسی بموں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا جائے گا-
یہ امریکی جنرل داعش کے توسط سے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی بابت اپنی تشویش کو پنہاں نہیں رکھ سکے اور کہا کہ جیسا کہ سبھی جانتے ہیں کہ داعش نے متعدد مواقع پر اس روش کا استعمال کیا ہے اور اسی سبب سے بہت زیادہ مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-