یورپ دہشت گردوں کے سیلاب سے نمنٹنے کی تیاری کرے، یورپی سلامتی کمشنر
سلامتی سے متعلق یورپی یونین کے کمشنر جولیان کنگ نے براعظم یورپ میں دہشت گردوں کے سیلاب کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
جولیان کنگ نے جرمن جریدے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں سے موصل کی آزادی کے بعد، یورپ کو داعشی دہشت گردوں کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کو دہشت گردی کے خطرات کے مقابلے میں اپنی توانائیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ انتباہ ایسے وقت میں دیا ہے جب جرمنی کے فیرل ریسرچ سینٹر نے کچھ عرصہ قبل اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ یورپی اور امریکی شہریت رکھنے والے دہشت گردوں کی تعداد اکیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پیر کی صبح ملک کی مسلح افواج کو موصل کی آزادی کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دہشت گردگروہ داعش نے دس جون دوہزار چودہ کو امریکہ کی تیارہ کردہ علاقائی اور بین الاقوامی سازش کے تحت موصل سمیت عراق کے بعض اہم شہروں پر قبضہ کرلیا تھا۔