کیمرون میں ریل حادثہ، پچپن ہلاک چھے سو سے زائد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i254449-کیمرون_میں_ریل_حادثہ_پچپن_ہلاک_چھے_سو_سے_زائد_زخمی
کیمرون میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم از کم پچپن افراد ہلاک اور چھے سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۹ Asia/Tehran
  • یہ ٹرین مسافر پل گرنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی اور اس کے کئی ڈبے الٹ گئے۔
    یہ ٹرین مسافر پل گرنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی اور اس کے کئی ڈبے الٹ گئے۔

کیمرون میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم از کم پچپن افراد ہلاک اور چھے سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کیمرون کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایک مسافر ٹرین جمعہ کے روز دارالحکومت یاؤنڈے سے ڈوالا شہر جا رہی تھی کہ ایک پل گرنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی اور اس کے کئی ڈبے الٹ گئے۔

کیمرون ریلوے کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ زخمیوں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان دو شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس ٹرین میں مسافروں کی ایک بڑی تعداد سوار تھی۔