ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر روس کے وزیراعظم کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i256786-ایران_کے_ساتھ_تعلقات_کے_فروغ_پر_روس_کے_وزیراعظم_کی_تاکید
روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • دیمتری میدودیف نے کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
    دیمتری میدودیف نے کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری میدودیف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اقتصادی، تکنیکی اور دفاعی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں ایران اور روس کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے اور ایران کا ایٹمی مسئلہ حل ہونے نیز ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا لئے جانے کے ساتھ ہی ماسکو نے تہران کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر دیا۔

روس کے وزیر اعظم نے شام کے بحران کو پرامن اور شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان مذاکرات میں شامی صدر بشار اسد کی شرکت ضروری ہے۔ دیمتری میدودیف نے کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔