یورپی یونین کے تمام حکام کا دورہ ترکی منسوخ
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ملکوں کے حکام نے غیر معینہ مدت تک ترکی کے اپنے دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے پیج پر ٹوئٹ کیا ہے کہ سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں انقرہ کی ناتوانی کے بعد یورپی یونین کے تمام رکن ملکوں کے حکام نے غیر معینہ مدت تک ترکی کے اپنے دورے منسوخ کر دیئے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سفارت خانوں اور سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے نیٹو کی زیرنگرانی ایک دفتر قائم کرے گی اور اس سلسلے میں ترکی کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یہ اقدام، انقرہ میں روس کے سفیر کے قتل کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔