Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کا آئی آر آئی بی کے دفتر کا دورہ

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے دفتر کا دورہ کیا۔

اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل اینٹینیوگوٹریس نے نیویارک میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری دو ہزار چودہ کے، ان کے دورہ ایران کی شاندار یادیں ابھی بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں- انھوں نے فروری دو ہزار چودہ میں ایران کا دورہ کیا تھا جب وہ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر تھے- انہوں نے دو ہزار چودہ میں اپنے دورہ تہران میں عراقی اور افغان پناہ گزینوں کی بہترین میزبانی کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے اپنے اسکولوں، اسپتالوں اور سرحدوں کو ان پناہ گزینوں کے لئے کھول رکھا ہے اور یہ پناہ گزیں، ایرانی شہریوں کی ہی طرح ہر قسم کی سہولت سے بہرہ مند ہیں- اینٹینیو گوٹریس نے یکم جنوری دو ہزار سترہ سے بان کی مون کی جگہ اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا ہے-

ٹیگس