Jan ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی تصدیق

امریکہ کے منتخب صدر نے ، اس ملک کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے مقصد سے سائبر حملوں کے ذریعے روس کی مداخلت کے بارے میں امریکہ کے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کو تسلیم کر لیا ہے-

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر کے سربراہ "رینس پریبوس" نے کہا کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے مقصد سے سائبر حملوں کے ذریعے روس کی مداخلت پر ردعمل میں ضروری اقدام عمل میں لایا جائے گا- امریکہ کے دو ریپبلیکن سینیٹروں لینڈ سی گراہم اور جان مک کین نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کے صدارتی انتخابات کو ہیک کئے جانے کی روس کو سزا دیں - امریکہ کے انٹلی جنس اداروں نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اس ملک کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے سے متعلق کوششوں کو خود ہی ڈکٹیٹ کیا ہے-امریکہ کے تین انٹیلی جنس اداروں نے جمعے کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی میں مدد کے لئے پوتین کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں ایک مشترکہ رپورٹ شائع کی ہے-

ٹیگس