Sep ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آگیا۔

سحرنیوز/پاکستان: دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے نتیجے میں کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ حکام نے اس مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی تصدیق کی ہے، جب کہ گڈو بیراج پر صورتحال معمول پر آ چکی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور بہاؤ کم ہو کر 54 ہزار کیوسک تک آ گیا ہے۔ اس مقام پر اب نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

ادارے کے مطابق ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے، تاہم ان مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگس