Jan ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • مخالفین پر کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی پر کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی سیاسی محرکات کی بنیاد پر نئی کابینہ کی تشکیل میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر بارک اوباما نے ملک میں ہرقسم کے مذہبی تعصبات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی عوام ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔
 اوباما نے یہ بات زور دے کر کہی تھی کہ ملک میں سیاسی مظاہرے کرنا عوام کا قانونی حق ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ احکامات کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ امریکہ جانے والے سیکڑوں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
 

 

ٹیگس