ملائیشیا:کشتی ڈوبنے سے 13 افراد لاپتہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i271167-ملائیشیا_کشتی_ڈوبنے_سے_13_افراد_لاپتہ
ملائیشیا میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ملائیشیا:کشتی ڈوبنے سے 13 افراد لاپتہ

ملائیشیا میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 13 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا سے انڈونیشا جانے والی کشتی جس میں 15 افراد سوار تھے، انڈونیشیا کے جزیرے صباح کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔ اب تک صرف دو لوگ زندہ ملے ہیں۔

زندہ بچنے والے میاں بیوی ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب ہوا تھا مگر ایک روز بعد ملائیشیا کے حکام کو خبرملی۔