فرانس میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے
Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
سیکڑوں فرانسیسی شہریوں نے دارالحکومت پیرس اور نواحی شہر مرسی میں پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
فرانسیسی ذرائع کے مطابق جمعے کی شام ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ، قاتل قاتل پولیس قاتل، جیسے نعرے لگا کر اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے تھے۔
اس سے پہلے بھی دارالحکومت پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پولیس کے پرتشدد اقدامات کے خلاف عوامی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں پیرس کے نواحی علاقے اولنے سوبوآ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوانوں پر جنسی تشدد اور ایذا رسائی کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے فرانس میں پولیس کے خلاف مظاہروں میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔
حکام نے واقعے میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی درج کر کے مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔