Aug ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  •  پاکستان کی فاقی حکومت نے اپوزیشن کو چھبیسویں ترمیم میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت

پاکستان کی وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو چھبیسویں ترمیم میں بہتری لانے کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

سحرنیوز/پاکستان: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں؟ ہم کل بھی تیار تھے آج بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے، پوری دنیا میں ججوں کے تقرر کا یہی طریقہ رائج ہے، چھبیسویں ترمیم کے بعد زیرالتوا کیسز کم ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس