Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں تیک بار پھر مظاہرے

تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں میں ہزاروں صیہونی آباد کاروں نے قیدیوں کی واپسی کے لئے مظاہرے کیے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی قیدیوں کے خاندانوں کی آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ وسطی تل ابیب میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ جنگ کی مخالفت کرنے والے ان مظاہرین نے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے تل ابیب میں "مرکزی عالیون" چوراہے کو بند کر دیا اور غزہ کی مزاحمتی قیادت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ے لئے نعرے لگائے۔

ٹیگس