صدر ایران کا دورہ پاکستان بے حد اہم ، ترجمان وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی توسیع ہماری اولین ترجیح ہے ۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قر ار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے بارہ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں اور آزاد تجارت پر بھی اتفاق ہوا ہے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران این پی ٹی کا ممبر ہے اور جب تک وہ اس معاہدے کا رکن رہے گا۔ وہ اس کے اصولوں کی پوری طرح پابندی کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا تاہم اگر آئی اے ای اے کی طرف سے جانبداری کا مظاہرہ کیا جاتا رہا تو ہم بھی اس پر احتجاج کرتےرہیں گے ان کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل آئندہ دس روز کے اندر تہران کا دورہ کرسکتے ہیں۔