Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • مظلوموں کے حق میں مظلوموں کی ریلی

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی شہریوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت اور غذائی محاصرے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے اہم شہر رام اللہ میں عوام کی بڑی تعداد نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچ کیا۔ذرائع کے مطابق یہ ریلی اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے محاصرے، قحط و بھوک مری اور جارحیت کے خلاف نکالی گئی، جس میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے غزہ کے عوام کے حق میں نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا۔قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت نہ صرف فلسطین بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں غزہ کے خلاف اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔احتجاجی مظاہرین نے عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بند کروانے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

 

ٹیگس