Aug ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ہم نے صیہونی حکومت کے خلاف منفرد کارروائی ، یحیی سریع

یمنی فوج نے تل ابیب میں واقع بین گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے- دوسری جانب یمن کے اسکولی اور یونیورسٹی کے طلبا نے غزہ کے بچوں کی حمایت میں بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے ۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ملک کی مسلح افواج کی میزائل یونٹ نے ایک منفرد فوجی کارروائی میں فلسطین ٹو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب میں بین گورین ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ یہ آپریشن کامیاب رہا جس کے باعث لاکھوں صیہونی پناہ گاہوں کی جانب فرار کرگئے اور ہوائی اڈے کی سرگرمیاں معطل ہوگئیںیحیی سریع نے تاکید کی کہ دشمن اور پوری دنیا کو جان لینا چاہیے کہ یمن کی عظیم قوم اپنی تاریخ اور ایمانی ثقافت نیز اپنی عظیم امنگوں اور نظریات کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری قوم دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے، خواہ اس کے نتائج کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، ہم تمام چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے، کیونکہ ہم اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کو پورا کرنے میں پرعزم ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ ہم کامیابی تک غزہ کے ساتھ ہیں اور غزہ کی آزادی تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔

ہم غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور علاقے کا محاصرہ ختم ہونے تک اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ادھر یمن کی بحریہ نے آٹھ سو کیلو میٹر تک زمین سے سمندر میں مار کرنے والے صیاد نامی نئے میزائل کی رونمائی کی ہےدوسری جانب یمن کے یونیورسٹی طلباء اور شاگردوں نے آج غزہ کے مظلوم بچوں کی حمایت میں شاندار مارچ نکالا-

یمنی مارچ کرنے والوں نے ایک بیان میں تاکید کی کہ ہم غزہ کے عوام اور بچوں کے قتل عام اور نسل کشی اور انہیں بھوکا مارنے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہم عرب اور اسلامی ممالک میں یونیورسٹی کے تمام طلباء اور اسکول کے طلباء سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

اس بیان میں یمنی طلبہ گروپوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کی حمایت میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ 

 

ٹیگس