Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی پٹیشن

پاکستان میں امریکہ سے برآمد ہونے والے فصلوں کے زہریلے بیجوں کی خرید وفروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔

آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فصلوں کے لئے امریکہ سے درآمد کئے جانے والے بیجوں پر زہریلے کیمیکل پاکستانیوں کی صحت کی بربادی اور زرخیز زمینوں کو بنجر کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل شدہ بیجوں کی درآمد کے حوالے سے قانون سازی کی عدم موجودگی کی وجہ سے کینسر کی بیماری عام ہو رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت امریکہ سے برآمد ہونے والے فصلوں کے زہریلے بیجوں کی خرید و فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرے۔

ٹیگس