Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
  • فرانچسکا البانیز کا صیہونی حامیوں سے سوال : رات میں سکون سے کیسے سو لیتے ہیں؟

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے صیہونی حکومت کے حامیوں پر سخت تنقید کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز نے بھوک سے فلسطینی بچوں کی موت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے حامیوں سے سوال کیا ہے کہ رات میں سکون سے کیسے سو لیتے ہیں؟اقوام کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق، فرانچسکا البانیز نےغزہ میں فاقہ کشی اور بھکمری کے المیے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر بھوک سے نڈھال فلسطینی بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے، جن کی کھال ہڈی سے چپک گئی ہے، لکھا ہے کہ اب تک دنیا میں اتنی دردناک کوئی چیز نہیں دیکھی۔

 فرانچسکا البانیز نے اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کے حامیوں سے سوال کیا ہے کہ وہ راتوں میں سکون سے سوکیسے لیتے ہیں؟ 

 

 

ٹیگس