Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  • فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ: فلسطینیوں کی مکمل آزادی یقینی ہے

پیرس کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد (جسے اسرائیل کی شدید مخالفت کا سامنا ہے)، ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ نے تاکید کی کہ فلسطین کی مکمل آزادی ناگزیر ہے اور غاصب صیہونی حکومت اس کے حصول کو نہیں روک سکتی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں، فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ تھامس پورٹس نے "فلسطین کی مکمل آزادی" کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "اسے کوئی چیز نہیں روک سکتی؛ نہ اسرائیل اور نہ ہی کوئی اور۔"انکا یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ پیرس ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

میکرون نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔یہ فیصلہ، جو اسرائیل کی مسلسل جارحیت، غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر پابندی اور جنگ کے 22ویں مہینے میں داخلے پر عالمی برادری کے غصے اور شدید ردعمل کا سبب ہے، صیہونی حکام کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

غزہ کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو خوراک تک رسائی کی کوشش یا امداد کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کے دوران گولی مار کر شہید کیا ہے۔

دوسری جانب براہ راست غذائی قلت سے مرنے والوں کی تعداد بھی 122 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 83 بچے شامل ہیں۔فرانس ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے اور اس تاریخی حق کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 140 سے زائد ممالک آزاد فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں۔

ٹیگس