شام مخالفین پر روسی وزیر خارجہ کی نکتہ چینی
Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
روس کے وزیر خارجہ نے آستانہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے شام مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام مخالفین کی جانب سے آستانہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات غیر منطقی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو واضح کرنے کے لیے روسی وزارت دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ شام کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات، منگل کو قزاقستان میں شروع ہو گئے ہیں جس میں شام مخالفین کے نمائندے شریک نہیں ہیں۔
ٹیگس