امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں
Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد اب ان کےحامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
امریکہ کی شمالی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ ریلی کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان کئی جگہوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ ٹرمپ کے ایک حامی نے ریلی کی مخالفت کرنے والے ایک نوجوان پر کالی مرچ کا اسپرے کیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ٹرمپ مخالف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو اب ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں بدل گیا ہے۔