جنوبی شام: اسرائیلی فوج کے گھروں پر حملے، شہری شدید متاثر
جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کی شہریوں کے گھروں پر چھاپوں اور چیک پوسٹ قائم کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جنوب مغربی شام کے صوبہ قنیطرہ میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس صوبے کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں عین الزیوان میں داخل ہو کر علاقے میں ایک چیک پوسٹ قائم کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے گاؤں میں گھس کر شامی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکانات کی تلاشی بھی لی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حکومت نے مختلف بہانوں کے تحت اس ملک پر سینکڑوں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں اور شامی شہریوں کو بھی حراست میں لیا جا رہا ہے۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نئی شامی قیادت کی جانب سے اب تک ان اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔