Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • جاپان میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

جاپان کے شہر اوکیناوا کے عوام نے ایک بار پھر امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

جاپانی مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور اس علاقے سمیت پورے جاپان سے امریکی فوجی اڈے ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا- ان مظاہروں میں پہلی بار اوکیناوا کے گورنر تاکشی اوناگا نے بھی حصہ لیا۔

امریکہ ، جنوبی اوکیناوا کے گینووان شہر میں اپنے فضائی فوجی اڈے فوتنما کو کم آبادی والے علاقے ناگو میں منتقل کرنا چاہتا ہے جس کے خلاف اوکیناوا کے عوام نے سخت احتجاج کیا ہے۔

اس علاقے کے عوام پورے جاپان خاص طور سے اوکیناوا سے امریکی فوجی اڈوں کو پوری طرح ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جاپان میں موجود امریکہ کے پچاس ہزار فوجیوں میں سے پچیس ہزار صرف اوکیناوا میں تعینات ہیں۔

اس شہر میں امریکی فوجیوں کی بے راہ روی علاقے کے عوام کے لئے شدید خطرہ سمجھی جاتی ہے۔