Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم عمل ہے، روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران کا کردار موثر اور خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں سرگرم ہے اور اس کا یہ کردار بدستور جاری ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، علاقے کا ایک بااثر ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف مہم میں روس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس اور علاقے کے بعض ممالک، دہشت گردی کی آشکارہ طور پر حمایت کر رہے ہیں، ایران کے علاوہ حزب اللہ لبنان بھی دہشت گردی کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ٹیگس