اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی روس کے صدر سے ملاقات ، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی ہے ۔
سحرنیوز/ایران: روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے کریملن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور گفتگو کی اور دونوں عہدہ داروں کے درمیان بات چیت کا بنیادی محور دوطرفہ تعلقات بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا تھا اور اسی کے ساتھ دونوں فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خبر دی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ابھی تک اس ملاقات اور زیر بحث آنے والے موضوعات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔