Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں امریکی شہریوں نے واشنگٹن میں پولیس کی عمارت کے باہر اجتماع کر کے سیاہ فام شہریوں کے سلسلے میں پولیس کے نسل پرستانہ اور تفریق آمیز اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔

واشنگٹن میں آلاباما روڈ پر واقع پولیس اسٹیشن کے باہر امریکی شہریوں نے اجتماع کرکے سیاہ فام شہریوں کے سلسلے میں پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کیا-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ نسل پرستی ایک بیماری ہے اور پولیس کا رویّہ تبدیل ہونا چاہئے-

مظاہرین نے سیاہ فام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات پر پابندی کا مطالبہ کیا- مظاہرین بعد میں پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے-

واضح رہے کہ گذشتہ برس امریکا میں  تقریبا دو ہزار افراد پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہوئے جن میں بیشتر تعداد سیاہ فام امریکی شہریوں کی تھی-

 

ٹیگس