Aug ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran

صدر مسعود پزشکیان اب سے کچھ دیر قبل ایک اعلی سیاسی- اقتصادی وفد کی قیادت میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

سحرنیوز/ایران:نورخان ایئربیس پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

استقبالیہ تقریب کے دوران پاکستان کے کئی وزیروں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیرمقدم اور دیگر سفارتی کارکن موجود تھے۔

اپنے دو روزہ دورہ پاکستان میں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دورہ کے پہلے دن لاہور گئے جہاں انہوں نے حکیم مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور وزیٹر بک میں عقیدتی کلمات درج کیے۔

ٹیگس