بین الاقوامی سطح پر ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے حامی ہیں: وزیر دفاع جنرل نصیرزادہ
وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے پاکستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے حامی ہیں۔
سحرنیوز/ایران:انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو بہت سے مشترکہ مواقع نیز خطروں کا سامنا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ملک تعاون میں اضافہ کریں۔
بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے بین الاقوامی سطح پر ایران اور پاکستان کے موقف کو قریبی قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ ثقافت اور تاریخ کے ساتھ ساتھ تہران اور اسلام آباد کو مشترکہ خطروں کا بھی سامنا ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعاون اور سرحدی سیکورٹی پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر دفاع نے اطمینان ظاہر کیا کہ مذکورہ شعبوں میں تہران اور اسلام آباد کے مابین خوش آئند واقعات رونما ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے بعد، ایران کے وزیر دفاع نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔