ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ متعدد افرادگرفتار
Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
نیویارک پولیس نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امیگریشن اور سرحد سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے مظاہرہ کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے قریب جمع ہو کر’ کوئی پابندی نہیں، کوئی تعداد نہیں، کوئی دیوار نہیں کا نعرہ لگا رہے تھے۔ مظاہرین کو ٹاور کے اندر جانے سے روکنے کے لئے وہاں بڑی تعداد میں مسلح پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتارکر لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ہونے والے مظاہرین پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ کی سات مسلم ممالک کے خلاف امیگریشن پالیسی اور میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیرکرنے کے منصوبے پر کافی تنقید ہوئی ہے اور اس کی مخالفت میں امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔