Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  •  ٹرمپ کے خلاف 150 شہروں میں احتجاجی مظاہرے

نیویارک،لاس اینجلس،بوسٹن،واشنگٹن اوردیگرشہروں میں لاکھوں افراد مظاہروں میں شریک ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن سمیت 150 شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں لاکھوں افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، بعض شہروں میں ٹرمپ کے حامیوں، مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ برکلے میں پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

 تمام مقامات پر مظاہرین نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ٹیکسوں کی مکمل تفصیلات ظاہر کریں، ٹرمپ یہ ثابت کریں کہ وہ اپنے تجارتی اور خاندانی مفادات کیلئے نہیں بلکہ ملک اور امریکی عوام کیلئے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی 2005 کی ٹیکس تفصیلات جزوی طور پر جاری ہوئی تھیں، امریکی ٹی وی کے مطابق ٹرمپ گزشتہ 4 عشروں میں ٹیکس تفصیلات جاری نہ کرنے والے پہلے صدر ہیں۔

 امریکا میں روایتی طور پر صدارت کے امیدوار اپنی انتخابی مہم میں ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا تھا، ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں قومی مفادات اور ٹرمپ کے کاروباری مفادات کا تصادم تو نہیں ہے۔

سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ 72 فیصد امریکی ، ٹرمپ کے انکم ٹیکس کے گوشوارے منظر عام پر آنے کے خواہاں ہیں-

 

ٹیگس