May ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • الیگزنڈر لاؤرنتیف اور جابری انصاری کی شام کے حالات پر گفتگو

شام کے امور میں روس کے صدر کے خصوصی نمائندے اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے آستانہ میں ملاقات کر کے بحران شام کے بارے میں گفتگو کی-

شام کے امور میں روسی صدر کے نمائندے الیگزنڈر لاؤرنتیف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری نے بدھ کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے بارے میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر شام کے حالات اور آستانہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا-

منگل کو ایران اور شام کے ماہرین کے وفود اور روس، ترکی اور ایران کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے-

شام کے بارے میں امن مذاکرات بدھ کو آستانہ میں شروع ہوئے ہیں اور جمعرات تک جاری رہیں گے-

آستانہ میں شامیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں حکومت شام کے مسلح مخالفین کے وفد نے اپنی درخواست ایران، روس اور ترکی کے وفود کے حوالے کر دی-

ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ مسلح مخالفین کا وفد اپنی درخواست حوالے کر کے اجلاس سے باہر نکل گیا-  

ٹیگس