ون بیلٹ ون روڈ عالمی اجلاس ختم
May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
شاہرائے ریشم کے حوالے سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے بارے میں پہلا اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ختم ہوگیا ہے۔
<VO>اجلاس کے اختتامی بیان میں تمام ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایوی ایشن، نیوی گیشن اور دیگر مواصلاتی رابطوں کو مضبوط اور پائیدار بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔اس بیان میں اجلاس میں شریک ملکوں سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ یکطرفہ تجارتی سرگرمیوں کا بھی مقابلہ کریں اور عالمگیریت کے عمل کو روکے جانے کی اجازت نہ دیں۔چین کے صدر شی جن پینگ نے اس عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر سو ارب ڈالر کی رقم خرچ کرے گا۔ون بیلٹ ون روڈ اجلاس اتوار کے روز بیجنگ میں شروع ہوا تھا جس میں ایران سمیت دنیا کے ایک سو سے ملکوں اور عالمی اداروں کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔
ٹیگس