May ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی صدرکی پالیسیوں کے خلاف احتجاج

امریکی ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے نائب صدر مائیک پینس کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین احتجاج امریکی طلبہ نے ریکارڈ کرایا اور جب امریکی نائب صدر ریاست انڈیانا کی ناٹرے ڈیم یونیورسٹی میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے لئے پہنچے تو درجنوں طلبہ نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور جیسے ہی مائیک پینس تقریر کے لئے اٹھے تو د طلبہ اپنی نشستوں پرکھڑے ہو گئے اور نائب صدر کی تقریر کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہال سے باہر چلے گئے۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے متعدد مسلم ممالک پر سفری پابندیاں لگانے اور شہری آزادیاں سلب کرنے والی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ مائیک پینس ریاست انڈیانا کے سابق گورنر رہ چکے ہیں اور ناٹرے ڈیم کا شمار امریکا کی مستند کیتھولک جامعات میں ہوتا ہے۔

 

ٹیگس