Feb ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ عراقچی نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، ایٹمی مذاکرات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کی رات اپنے سعودی ہم منصب امیر فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: اس موقع پر وزیر خارجہ عراقچی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے فیصل بن فرحان کو آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کی جانب سے بتائی جانے والی تفصیلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، خاطرخواہ نتیجے کے حصول تک مذاکرات جاری رہنے کی امید ظاہر کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ٹیگس