پاکستان؛ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
پاکستان میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے لیکن راستے بند کر دیے گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
احتجاج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے اسی لیے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنوں کی ملاقات کروائے جانےکا بھی مطالبہ کیا۔