قطر کے خلاف امریکی الزامات کا اعادہ
امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا حامی ملک قرار دیا ہے۔ ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ ، وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور ملک کے اہم فوجی جنرل اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قطر سے علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کی مالی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔امریکی صدر کا یہ بیان قطر کے ساتھ خطے کے بعض عرب ملکوں کی جانب سے تعلقات توڑ لیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر، قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو خطے میں پیدا ہونے والے بحران کے حل میں مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ اس وقت گیارہ ہزار امریکی فوجی قطر کی دو فوجی چھاؤنیوں میں موجود ہیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر نے گزشتہ دنوں قطر کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ مذکورہ ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔